25 اکتوبر 2011 - 20:30

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے امريکا اور اس کے اتحاديوں کو مشرق وسطي ميں دہشتگردي کا ذمہ دار قرار ديا ہے -

ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے جنوب مشرقي صوبے خراسان جنوبي کے شہر نہبندان ميں ايک بڑے عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران ايران کے خلاف امريکي حکام کے حاليہ الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ امريکا ايک ايسے وقت ملت ايران پر دہشتگردي کا الزام لگارہا ہے جب پوري دنيا کے لوگ يہ جانتے ہيں کہ امريکا اور اس کے اتحادي جب سے اس علاقے ميں آئے ہيں اسي وقت سے دہشتگردي نے جنم ليا ہے اور علاقے ميں دہشتگردي کي جڑ امريکا اور اس کے اتحادي ہيں -

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے مغربي حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تم لوگ ايران کے عوام پر دہشتگردي کا الزام لگاتے ہو جبکہ تم لوگوں پر خود ہي دہشتگردي کا الزام ہے اور تم پر مقدمہ چلنا چاہئے - صدر مملکت نے علاقے ميں مغرب کي تسلط پسندانہ پاليسيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر علاقے کي اقوام ايک اور متحد رہيں تو کوئي بھي طاقت ان کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں رکاوٹ نہيں بن سکے گي -

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اس سے پہلے بيرجند شہر کے عوام کے بھي ايک بہت بڑے جلسے سے خطاب کے دوران مشرق وسطي اور شمالي افريقا کے عرب ملکوں ميں عوامي انقلابات کو منحرف کرنے کے لئے سامراجي طاقتوں کي کوششوں کي بابت خبردار کرتے ہوئے کہا امريکا اور اس کے اتحادي ممالک سے ان کي تسلط پسندانہ پاليسيوں کي وجہ سے علاقے کي اقوام سخت نفرت کرتي ہيں اور اب جبکہ سامراجي ملکوں نے يہ سمجھ ليا ہے کہ علاقے کي اقوام نے انصاف، آزادي اور پيغمبراسلام کي راہ کي جانب واپسي کا راستہ اپناليا اور شاندار انقلاب بپا کرديا ہے تو وہ چہرے تبديل کرکے قوموں پر اپنا تسلط مضبوط اور عوام کے انقلابات کو منحرف يا پھر ان کو کچلنے کي کوششوں ميں لگ گئے ہيں- اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے مشرق وسطي، مغربي ايشيا اور شمالي افريقہ پر فوجي قبضہ جمانے کے لئے تسلط پسند طاقتوں کي سالہا سال کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجي ملکوں کي علاقے کي اقوام کے نزديک کوئي جگہ نہيں ہے اور اب ان ملکوں کا زوال شروع ہوچکا ہے انہوں نے اسي طرح ليبيا کے عوام کے انقلاب اور اس ملک کي دولت وثروت کولوٹنے کے لئے سامراجي ملکوں کي کوششوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ليبيا کے عوام ہر اس ملک کا ہوشياري کے ساتھ مقابلہ کريں گے جو ليبيا کي آزادي و خودمختاري اور اس کي دولت و ثروت لوٹنے کي کوشش کرے گا -

صدر مملکت نے مشرق وسطي کے عوام سے کہا کہ وہ پوري طرح ہوشياري کا مظاہرہ کريں کيونکہ آزادي ، انصاف، عزت و شرف، احترام اور توحيد قوموں کا حق ہے اور يہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا خود انتخاب کريں اور اپنے ملک کي تقدير کا فيصلہ خود ہي کريں

- صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور ان کي کابينہ کے ارکان ان دنوں ايران کے جنوب مشرقي صوبہ خراسان جنوبي کے دور ے پرہيں -

...........

/169